پاکستان کپ میں ڈسپلن کی خلاف ورزیوں پر 7 کرکٹرز دھر لیے گئے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پاکستان کپ میں ڈسپلن کی خلاف ورزیوں پر 7 کرکٹرز دھر لیے گئے

 لاہور:  پاکستان ون ڈے کپ میں ڈسپلن کی خلاف ورزیوں پر 7 کرکٹرز دھر لیے گئے۔

گزشتہ دنوں راولپنڈی میں ختم ہونے والے پاکستان ون ڈے کپ میں ڈسپلن کی خلاف ورزی پر بڑی تعداد میں کھلاڑیوں کو سزائیں ہوئیں۔ خیبر پختونخواکے کپتان سلمان بٹ کو فائنل میں سلو اوور ریٹ پر ایک میچ کیلیے معطل کرنے کے ساتھ 30 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا، مقررہ وقت میں 50 اوورز پورے نہ کر پانے والے بلوچستان ٹیم کے کپتان اسد شفیق کو 10 ہزار روپے ادا کرنا پڑے۔

سندھ سے میچ میں پنجاب کی جانب سے سنچری اسکور کرنے کے بعد نازیبا اشارہ کرنے پر خرم منظور کو100 فیصد میچ فیس سے ہاتھ دھونا پڑا، خیبرپختونخوا کے بولر سہیل خان کو بھی میدان میں جذبات قابو میں نہ رکھنے پر میچ فیس کا 15فیصد جرمانہ کیا گیا۔

کیپ، شرٹ یا بیٹ پر لوگو قوانین کو نظر انداز کرنے کی وجہ سے بھی مختلف کھلاڑیوں کے خلاف ایکشن لیا گیا، فیڈرل ایریاز کے اوپنر احمد شہزاد کو میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ کیا گیا، اسی ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور مڈل آرڈر بیٹسمین صہیب مقصود کو آئندہ محتاط رہنے کی وارننگ دی گئی۔عمر گل کی قیادت میں سندھ ٹیم 4میں سے صرف ایک میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر رہی لیکن کوئی کھلاڑی ڈسپلن کی خلاف وزری میں ملوث نہیں پایا گیا۔

The post پاکستان کپ میں ڈسپلن کی خلاف ورزیوں پر 7 کرکٹرز دھر لیے گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل http://bit.ly/2PhRzzh