لاہور: وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اورنوازشریف کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں اورعمران خان کو پانچ سال پورا کرتے ہوئے دیکھ رہا ہوں۔
وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسد عمرجتنی محنت کرسکتے تھے انہوں نے کی، اسد عمرنے خود استعفی دیا جب کہ ایک وزیرکو تو نکالا گیا ہے، اسد عمرکے پاس جا کردرخواست کروں گا کہ وہ کابینہ کا حصہ رہیں پورٹ فولیوکی کوئی حیثیت نہیں تاہم عبد الحفیظ شیخ بھی بہت محنتی اورقابل شخصیت ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ آصف زرداری اورنوازشریف کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں، گیس بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نوازشریف اورزرداری کی وجہ سے ہے۔ ملک کوچوروں، ڈاکوؤں نے اتنے برے طریقے سے لوٹا کہ اگرمیں وزیراعظم ہوتا تواس خالی خزانے کا کیا کرتا، عمران خان کو5 سال پورا کرتے ہوئے دیکھ رہا ہوں، جس پر نیب کے کیسزہوں گے عمران خان اس کوبرداشت نہیں کریں گے۔ ملک میں پارلیمانی نظام چل رہا ہے ہمیں اسی آئین کو آگے لے کرچلنا ہے۔
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ملک سرحدوں پرحملوں سے نہیں بلکہ معیشت تباہ ہونے سے ٹوٹتے ہیں جب کہ آئی ایم ایف پروگرام کے بغیرملک نہیں چل سکتا، میں نے پہلے دن سے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کے بغیر کوئی چارہ نہیں۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ کراچی سے پشاور تک ایم ایل ون ( مین لائن ون) پر وزیراعظم کی موجودگی میں چین میں دستخط ہوں گے، سفر کا دورانہ 8 گھنٹے رہ جائے گا، ریلوے مزید ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو نوکریاں دینے جا رہی ہے، 24 تاریخ کو ریلوے کا بجٹ دوں گا۔
The post عمران خان کو 5 سال پورا کرتے ہوئے دیکھ رہا ہوں، شیخ رشید appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2vmbx2Z