اسلامی ترقیاتی بینک سے 551 ملین ڈالر قرضے کا معاہدہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

اسلامی ترقیاتی بینک سے 551 ملین ڈالر قرضے کا معاہدہ

 اسلام آباد:  ایل این جی اور پٹرولیم درآمدات کیلیے پاکستان نے اسلامی ترقیاتی بینک سے 551 ملین ڈالر قرضے کے معاہدے پر دستخط کردیے۔

پاکستان نے اسلامی ترقیاتی بینک سے 551 ملین ڈالر قرضے کے معاہدے پر دستخط کردیے۔ معاہدے سے زرمبادلہ کے ذخائر پر دبائو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ تقریب میں مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ بھی موجود تھے۔ قرضے سے پی ایس او، پاک عرب ریفائنری (پارکو)اور پاکستان ایل این جی لمیٹڈ(پی ایل ایل) استفادہ کریں گے۔

اسلامی ترقیاتی بینک رکن ممالک کے درمیان درآمدات و برآمدات کیلیے قلیل المدتی قرضے فراہم کرتاہے اورپاکستان یہ قرضے پٹرولیم مصنوعات کی خریداری کیلیے استعمال کرتاہے۔

The post اسلامی ترقیاتی بینک سے 551 ملین ڈالر قرضے کا معاہدہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس http://bit.ly/2XtVID8