مردان میں بنکوں اور تاجروں کو لوٹنے والا 4 رکنی ڈکیت گروہ گرفتار - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

مردان میں بنکوں اور تاجروں کو لوٹنے والا 4 رکنی ڈکیت گروہ گرفتار

مردان: مردان پولیس نے بنکوں اور تاجروں کو لوٹنے والے 4 رکنی ڈکیت گروہ کو گرفتار کر لیاہے۔

مردان پولیس نے بنکوں اور تاجروں کو لوٹنے والے 4 رکنی ڈکیت گروہ کو گر فتار کر لیا، ڈکیت گروہ سے مختلف وارداتوں کے دوران لوٹے گئے 44 لا کھ روپے، وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

گروہ کے سرغنہ عثمان کا تعلق پشاور سے ہے اور وہ پشاور پولیس کو بھی بینک ڈکیتیوں سمیت دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھا، ڈی پی او مردان کے مطابق گروہ کا ایک رکن بینکوں سے زیاد رقوم نکلوانے والے افراد کی ریکی کر کے اپنے ساتھیوں کو آگاہ کرتا جو راستے میں اس کو لوٹ لیتے۔

The post مردان میں بنکوں اور تاجروں کو لوٹنے والا 4 رکنی ڈکیت گروہ گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2U4jqDT