شیخو پورہ: خانقاہ ڈوگراں میں مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شیخوپورہ میں خانقاہ ڈوگراں کے قریب مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد ملبے تلے دب گئے۔ المناک حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں میاں، بیوی اورایک بچی شامل ہے جب کہ تینوں زخمیوں کوطبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
The post شیخوپورہ میں مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2YKHoaV
