اسرائیلی فوج نے نہتے فلسطینیوں پر گولیاں برسادیں، نوجوان شہید اور 3 زخمی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

اسرائیلی فوج نے نہتے فلسطینیوں پر گولیاں برسادیں، نوجوان شہید اور 3 زخمی

 غزہ: قابض اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں نہتے نوجوانوں کو گولیاں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی کنارے میں قلندیہ پناہ گزین کیمپ کے علاقے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 23 سالہ فلسطینی نوجوان محمد عدوان شہید جب کہ بلاجواز چھاپوں اور گرفتاری کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر براہ راست فائرنگ سے 3 نوجوان زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج کی جارحیت کا پہلاواقعہ اس وقت پیش آیا جب قابض فوج نے خود کار اسلحے سے فلسطینی نوجوان محمد عدوان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں نوجوان کی شہادت ہوگئی، اسرائیلی فوج نے شہید نوجوان کی لاش کو تحویل میں لے لیا اور 6 گھنٹے بعد اسپتال منتقل کیا گیا۔

دوسری جانب مغربی کنارے میں پناہ گزین کے کیمپوں میں اسرائیلی فوج کی جانب سے مسلسل چھاپے مارے جانے اور بلاجواز گرفتاریوں کے خلاف شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی جس سے 3 نوجوان زخمی ہوگئے۔

 

The post اسرائیلی فوج نے نہتے فلسطینیوں پر گولیاں برسادیں، نوجوان شہید اور 3 زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2CNVcYK