کراچی: پاکستان کی313 معروف اشیاکی برآمدات بڑھانے کے لیے چین کی صورت میں ایک نئی مارکیٹ کھل جائے گی۔
وزارت تجارت کے جوائنٹ سیکریٹری شفیق احمدشہزاد نے جمعرات کو چین پاکستان ایف ٹی اے فیزٹو پر منعقدہ سیمینار کے دوران پریزنٹیشن دیتے ہوئے کہا کہ پاک چین ایف ٹی اے فیز ٹو کے تحت چین کو زیروریٹڈ ڈیوٹی کے ساتھ برآمد کی جانے والی پاکستانی اشیا کی تعداد57سے بڑھ کر313 ہوجائے گی۔
انھوں نے بتایا کہ 9ارب ڈالر مالیت کی مذکورہ 313 پاکستانی پروڈکٹس امریکا اور یورپی یونین ممالک کوسالانہ بنیادوں پر برآمدکی جاتی ہیں لیکن ایف ٹی اے فیزٹو کے تحت زیروریٹڈ سہولت ملنے کی وجہ سے ان اشیا کی برآمدی مالیت اور مقدار میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔
The post 313 پاکستانی اشیا کی برآمدات کیلیے چین کی صورت میں نئی مارکیٹ کھل جائے گی، وزارت تجارت appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » بزنس http://bit.ly/2VSioMY