اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں ایک بار پھر 30 اپریل تک توسیع کر دی ہے۔
ایف بی آر کی تاریخ میں پہلی بار کسی ٹیکس ایئر کے لیے گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں اتنی بار توسیع کی گئی ہے۔ ذزرائع کا کہنا ہے کہ دیر سے گوشوارے جمع کروانے کی بنیاد پر ماضی میں آڈٹ کے لیے منتخب لوگوں کی جانب سے اضافی ٹیکس ادائیگی کے ساتھ نظر ثانی شْدہ گوشوارے جمع کرواکر آڈٹ ختم کروانے کے رجحان میں کمی کی وجہ سے باربار تاریخ بڑھائی جارہی ہے جبکہ لوگوں نے حکومت کی طرف سے دی جانے والی ایمنسٹی کے باوجود اضافی ٹیکس کی ادائیگی کے ساتھ نظر ثانی شدہ گوشوارے جمع نہیں کرائے۔
دوسری جانب ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس گوشوارے و اسٹیٹمنٹس جمع کرانے کی تاریخ میں 30اپریل 2019 تک توسیع کر دی ہے۔ توسیع کا اطلاق کمپنیز اور ایسوسی ایشنز پر بھی ہوگا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے توسیع کا فیصلہ عوام اور تاجر تنظیموں کے اصرار پر کیا تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پہلی مرتبہ 18 لاکھ ٹیکس فائلرز کا ہدف عبور کر لیا ہے۔
The post ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں 30 اپریل تک توسیع appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2YBM3M9