اورنگی ٹاؤن میں قتل کی جانیوالی خاتون اور 2 بچے سپرد خاک - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

اورنگی ٹاؤن میں قتل کی جانیوالی خاتون اور 2 بچے سپرد خاک

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں قتل کی جانے والی خاتون اور2 بچوں کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

کراچی کے علاقہ اورنگی ٹاؤن میں تیز دھار آلے کے وار کرکے قتل کی جانے والی خاتون اور2 بچوں کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نمازجنازہ میں مقتولین کے اہلخانہ عزیز و اقارب اور علاقہ مکین بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

اتوارکی شب پاکستان بازار میں داتا چوک پر غوثیہ کلینک کے برابروالی گلی میں گھرمیں تیزدھارآلہ وار سے32 سالہ انیلہ دوجڑواں بچے3سالہ بریرہ فاطمہ اور3 سالہ عبدالہادی کو قتل کردیا گیا تھا۔

ڈی ایس پی پاکستان بازارجمیل بنگش نے کہا کہ تہرے قتل کی واردات میں  مقتولین کے قریبی لوگ  ملوث ہو سکتے ہیں ،ملزمان جلد پکڑلیں گے ۔

The post اورنگی ٹاؤن میں قتل کی جانیوالی خاتون اور 2 بچے سپرد خاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2UsgEIQ