کھٹمنڈو: نیپال میں خوفناک طوفان نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک اور 600 زخمی ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں کے مطابق نیپال میں ہلاکت خیز طوفان نے اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو تہس نہس کرکے رکھ دیا، مختلف واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 29 ہوگئی ہے جب کہ 600 افراد زخمی ہیں۔
زیادہ تر ہلاکتیں مکانوں کی چھتیں منہدم ہونے یا بجلی کے کھمبے اور درخت گرنے کے باعث ہوئیں۔ زخمیوں میں سے 50 کی حالت نازک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کردیا ہے جب کہ نیپال آرمی، پولیس اور پیرا ملٹری فورس کی دو بٹالین بھی امدادی کاموں میں حصہ لے رہی ہیں اور طوفان میں پھنسے شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
طوفان سے سب سے زیادہ ضلع بارا متاثر ہوا ہے، 90 فیصد جانی و مالی نقصان اسی ضلع میں ہوا ہے، نیپال کے وزیراعظم بھی اس ضلع کا دورہ کریں گے۔ ضلع پارسا بھی متاثرہ علاقوں میں شامل ہے تاہم یہاں نقصان ضلع بارا کی نسبت نہایت کم ہے۔
The post نیپال میں ہلاکت خیز طوفان میں 29 افراد ہلاک، 600 زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2CN9vwW