ڈیری فارمرزکا دودھ کی قیمت میں یک دم 25 روپے فی لیٹراضافے کا اعلان - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ڈیری فارمرزکا دودھ کی قیمت میں یک دم 25 روپے فی لیٹراضافے کا اعلان

 کراچی: ڈیری فارمرزنے دودھ کی قیمت میں یک دم 25 روپے فی لیٹراضافے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق ڈیری فارمرزنے غیرسرکاری طورپردودھ کی قیمت میں یک دم 25 روپے فی لیٹراضافے کا اعلان کردیا۔ عمل درآمد کی صورت میں تازہ دودھ 120 روپے فی لیٹرفروخت ہوگا۔

ڈیری فارمرز ایکشن کمیٹی نے دودھ کا فارم ریٹ 108 روپے فی لیٹر مقررکرتے ہوئے کہا کہ بھینس، چارہ، پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے باعث اضافہ ناگزیر تھا، قیمت پرنظرِثانی کے لئے متعدد بار انتظامیہ کو تحریری درخواستیں دی گئیں، ڈیری فارمنگ کی پوری صنعت دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ چکی ہے۔

ڈیری فارمرز نے کہا کہ شہری انتظامیہ اورعوام کے تمام ردعمل کا سامنا دکانداروں کوکرنا پڑتا ہے اوررمضان کے بابرکت مہینے میں عوام کو پریشان کرکے بددعائیں نہیں لیں گے۔

The post ڈیری فارمرزکا دودھ کی قیمت میں یک دم 25 روپے فی لیٹراضافے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2uWJU04