جنوبی افریقا کیخلاف سیریز کے لیے ممکنہ 24 ویمن کرکٹرز کا اعلان - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

جنوبی افریقا کیخلاف سیریز کے لیے ممکنہ 24 ویمن کرکٹرز کا اعلان

 لاہور: جنوبی افریقا کیخلاف آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ سیریز کے لیے پاکستان کی ممکنہ 24 پلیئرز کا انتخاب کرلیا گیا ہے۔

حتمی 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان 13 اپریل کو کیا جائے گا جب کہ  تربیتی کیمپ 9 سے 27 اپریل تک ساؤتھ اینڈ کلب کراچی میں ہوگا۔ عروج ممتاز کی سربراہی میں کام کرنے والی ویمنز سلیکشن کمیٹی نے ممکنہ کرکٹرز کی فہرست میں بسمہ معروف( کپتان)، ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، اروب شاہ، ڈیانا بیگ، فریحہ محمود، فاطمہ ثنا، ارم جاوید،  جویریہ رئوف، جویریہ ودود، کائنات حفیظ، کائنات امتیاز، ماہم طارق، منیبہ علی، ناہیدہ خان، نشرا  سندھو، ندا ڈار، عمائمہ سہیل، رامین شمیم، صبا نذیر، ثناء  میر، سدرا اٰمین اور سدرا  نواز کو شامل کیا ہے۔

پاکستان ویمنز ٹیم 29 اپریل کو جنوبی افریقہ روانہ ہوگی، 6 سے 30 مئی تک دورہ میں گرین شرٹس آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں 3 ون ڈے کے بعد 5 ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلیں گی۔

The post جنوبی افریقا کیخلاف سیریز کے لیے ممکنہ 24 ویمن کرکٹرز کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل http://bit.ly/2UymjBe