لندن: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مہنگائی اور افراط زر کے پیش نظرکم ازکم تنخواہ 18 ہزار روپے کی جائے۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی اور افراط زر کے پیش نظرکم ازکم تنخواہ 18 ہزار روپے کی جائے، اضافہ سرکاری اور نجی تمام ملازمین کو دیاجائے، ایک لاکھ روپے تک ماہانہ کمانے والوں کی تنخواہ میں 20 فیصد فوری اضافہ کیاجائے، آج مہنگائی اور افراط زر کی شرح 9.4 فیصد ہوچکی ہے لہذا ان حالات میں غریب اور تنخواہ دار طبقہ مہنگائی کے بوجھ تلے پس چکا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ فوری ریلیف نہ دیا گیا تو عوام کے لیے ماہ صیام گزارنا ممکن نہیں ہوگا، حکومت غریب، مزدور اور تنخواہ دار مڈل کلاس طبقات کا احساس کرے، عوام کے لیے ایک وقت کی روٹی کھانا مشکل ہوگیا ہے۔
The post مہنگائی کے پیش نظرکم ازکم تنخواہ 18 ہزار روپے کی جائے، شہباز شریف appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2KHQlPq