شوگر ملز اور صاف پانی اسکینڈل میں حمزہ شہباز کی 17 اپریل تک ضمانت منظور - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

شوگر ملز اور صاف پانی اسکینڈل میں حمزہ شہباز کی 17 اپریل تک ضمانت منظور

 لاہور: ہائی کورٹ نے رمضان شوگر ملز اور صاف پانی اسکینڈل کیس میں حمزہ شہباز کی 17 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے لاہور ہائیکورٹ میں رمضان شوگر ملز اور صاف پانی کرپشن کیس میں عبوری ضمانت کے لیے الگ الگ درخواستیں دائر کیں جس پر ہائی کورٹ کے جج جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

حمزہ شہباز کی جانب سے درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نیب کی طرف سے رمضان شوگر اور صاف پانی کیس میں گرفتاری کا خدشہ ہے، نیب پہلے بهی سیاستدانوں کو کسی اور انکوائری میں بلا کر دوسرے مقدمات میں گرفتار کر چکا ہے، خدشہ ہے کہ نیب مجهے بهی کسی اور انکوائری میں بلا کر رمضان شوگر اور صاف پانی اسکینڈل میں گرفتار کرسکتا ہے۔

عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد حمزہ شہباز کی دونوں کیسز میں 17 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرلی، عدالت کا دونوں کیسز میں حمزہ شہباز کو ایک ایک ایک کروڑ کے مچلکے بھی داخل کرانے کا حکم۔

The post شوگر ملز اور صاف پانی اسکینڈل میں حمزہ شہباز کی 17 اپریل تک ضمانت منظور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2Gdtozf