سانحہ 12 مئی کی جے آئی ٹی تشکیل نہ دینے پر سندھ حکومت سے جواب طلب - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سانحہ 12 مئی کی جے آئی ٹی تشکیل نہ دینے پر سندھ حکومت سے جواب طلب

 کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ 12 مئی کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل نہ دینے پر سندھ حکومت کو 22 اپریل تک تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔

جسٹس اقبال کلہوڑو اور جسٹس کے کے آغا پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو سانحہ 12 مئی کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے سے متعلق سماعت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ 12 مئی؛ شواہد کے باوجود قاتلوں کو نہیں پکڑا گیا، سندھ ہائی کورٹ

درخواستگزار اقبال کاظمی نے موقف دیا کہ حکومت کو 2 ہفتے میں جے آئی ٹی بنانے کا حکم دیا تھا، کئی ماہ گزرنے کے باوجود جے آئی ٹی نہیں بنی۔

ہائی کورٹ نے تاحال جے آئی ٹی نہ بنانے پر سندھ حکومت سے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے صوبائی حکومت کو 22 اپریل تک تحریری جواب جمع کرانے اور متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

یہ بھی پڑھیں: 12 مئی قتل عام طے شدہ منصوبہ تھا، سندھ ہائی کورٹ

واضح رہے کہ 12 مئی 2007 کو ایک سیاسی جماعت کے کارکنوں کی فائرنگ سے وکلا سمیت کم از کم 50 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

The post سانحہ 12 مئی کی جے آئی ٹی تشکیل نہ دینے پر سندھ حکومت سے جواب طلب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2Kj6RVH