زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 1 ارب 2 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کمی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 1 ارب 2 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کمی

کراچی: اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر ایک ہفتے کے دوران ایک ارب 2 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کم ہوگئے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری زخائر ایک ہفتہ میں ایک ارب 2 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کم ہوگئے، اس دوران ایک ارب ڈالر مالیت کے پاکستان ساورن بانڈز کی ادائیگی کی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی زخائر کی مالیت 16 ارب 19 کروڑ 59 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔ زرمبادلہ کے سرکاری زخائر کی مالیت 9 ارب 24 کروڑ 37 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی جب کہ کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 95 کروڑ 22 لاکھ ڈالر موجود ہیں۔

The post زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 1 ارب 2 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس http://bit.ly/2PkaFVx