پاک فضائیہ سے خوفزدہ بھارتی فوج نے اپنا ہیلی کاپٹر خود ہی مارگرایا تھا، اہم انکشاف - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پاک فضائیہ سے خوفزدہ بھارتی فوج نے اپنا ہیلی کاپٹر خود ہی مارگرایا تھا، اہم انکشاف

نئی دہلی: بھارت نے 27 فروری کو پاک فضائیہ سے جھڑپ کے دوران گھبراہٹ میں میزائل داغ کر اپنا ہیلی کاپٹر خود ہی مارگرایا تھا۔

پاکستان سے جنگ کے خوف کے باعث بھارتی فوج گھبراہٹ میں دوست اور دشمن کی پہچان ہی کھو بیٹھی اور پاک فضائیہ سے جھڑپ کے دوران غلطی سے میزائل داغ کر اپنا ہیلی کاپٹر خود ہی مارگرایا تھا۔

27 فروری کو پاکستان سے جھڑپ والے دن سری نگر کے قریب انڈین ائرفورس کا ایم آئی 17 وی فائیو ہیلی کاپٹر گراتھا جس میں 6 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔ پہلے تو بھارتی ایئر فورس نے اس ہیلی کاپٹر کو تکنیکی حادثہ قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا بھارت کو کرارا جواب، پاک فضائیہ نے 2 بھارتی طیارے مارگرائے

تاہم اب بھارتی حکام کی تحقیقاتی رپورٹ میں پتہ چلا ہے کہ اس ہیلی کاپٹر کے گرنے سے تھوڑی دیر قبل بھارتی فضائی دفاعی نظام سے میزائل داغا گیا تھا اور وہی میزائل ممکنہ طور پر ہیلی کاپٹر کی تباہی کی وجہ بنا۔

میزائل فائر کرنے سے قبل شناخت کے نظام (آئی ایف ایف) سے معلوم کیا جاتا ہے کہ یہ دشمن کا جہاز ہے یا اپنا کوئی طیارہ ہے۔ اب بھارتی تحقیقاتی ادارے یہ معلوم کرنے میں مصروف ہیں کہ میزائل داغنے سے قبل آئی ایف ایف نظام فعال تھا یا نہیں اور کس جگہ غلطی سرزد ہوئی۔

بھارتی میڈیا اکنامک ٹائمز نے انڈین ائرفورس کے باوثوق ذرائع سے بتایا کہ اگر اس واقعے میں ثابت ہوگیا کہ اپنے ہی میزائل سے ہیلی کاپٹر تباہ ہوا تو ذمہ دار افسران کے خلاف کورٹ مارشل کی کارروائی کی جائے گی۔

27 فروری کو پاک فضائیہ نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی ائر فورس کے 2 طیارے مار گرائے تھے جس کے علاوہ ایک بھارتی ہیلی کاپٹر بھی مقبوضہ کشمیر کے علاقے بڈگام میں گرکر تباہ ہوا تھا۔ ہیلی کاپٹر گرنے کے واقعے پر بھارتی ایئر فورس اپنے ہی عوام کو دھوکا دینے میں مصروف رہی اور اسے حادثہ قرار دیتی رہی تھی، تاہم اب اس رپورٹ کے نتیجے میں بھارتی حکومت کے ایک اور جھوٹ کا پردہ چاک ہوگیا ہے۔

The post پاک فضائیہ سے خوفزدہ بھارتی فوج نے اپنا ہیلی کاپٹر خود ہی مارگرایا تھا، اہم انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2V2s6Ml