ایل پی جی کی قیمت میں نو روپے فی کلوگرام اضافہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ایل پی جی کی قیمت میں نو روپے فی کلوگرام اضافہ

 لاہور: اوگرا نے مارچ کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں 9 روپے فی کلو گرام اضافہ کردیا۔

ایل پی جی کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت 9000 روپے فی میٹرک بڑھ گئی، عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی فی ٹن قیمت 460 ڈالر سے بڑھ کر 525 ڈالر فی میٹرک ٹن ہوگئی جس کے بعد اوگرا نے بھی ماہ مارچ کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

اوگرا نے بین الاقوامی قیمت کو مد نظر رکھتے ہوئے ایل پی جی کی قیمت میں 9 روپے فی کلو گرام اضافہ کیا ہے اب ایل پی جی 121 روپے فی کلو کی بجائے 130 روپے فی کلو میں ملک بھر میں دستیاب ہوگی۔ گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 59 روپے اضافہ ہوا ہے ، گھریلو سلنڈر 1428 روپے کی بجائے 3215 روپے اور کمرشل سلنڈر 5493 روپے کی بجائے 5902 روپے میں دستیاب ہوگا۔

چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان عرفان کھوکھر نے کہا کہ حکومت کی بہتر پالیسی اور ایل پی جی امپوٹ پر ٹیکس کے خاتمے کی وجہ سے آج ملک بھر میں ایل پی جی اوگرا کی مقرر کردہ قیمت سے کم قیمت پر دستیاب ہوگی۔

The post ایل پی جی کی قیمت میں نو روپے فی کلوگرام اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2Uf5zeX