حکومت خواتین کو ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنے کیلیے پر عزم ہے، گورنر سندھ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

حکومت خواتین کو ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنے کیلیے پر عزم ہے، گورنر سندھ

 کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت خواتین کو ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے۔

خواتین کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت خواتین کو ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے، عدلیہ، مقننہ اور انتظامیہ میں خواتین کا کردار قابل تحسین ہے جب کہ پاکستانی خواتین اعلیٰ تعلیم، تحقیق اور سیاست سمیت ہر شعبہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ اسلامی معاشرے کے تحت خواتین کے حقوق اور احترام کو یقینی بنایا جارہا ہے، تعلیم یافتہ مائیں آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کی ضامن ہیں، اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والی خواتین کو عملی زندگی میں بھی اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرنا ہوگا۔

The post حکومت خواتین کو ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنے کیلیے پر عزم ہے، گورنر سندھ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2NP0kAe