پاکستان لاشیں گن رہا ہے اور ہماری اپوزیشن ثبوت مانگ رہی ہے، مودی کی ہرزہ سرائی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پاکستان لاشیں گن رہا ہے اور ہماری اپوزیشن ثبوت مانگ رہی ہے، مودی کی ہرزہ سرائی

نئی دلی: فضائی حملے میں پاکستان کے بڑے جانی نقصان کے بے سر و پا دعوے کو ثابت نہ کر پانے پر بوکھلاہٹ کے شکار بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی بے پر کی اُڑانے لگے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے بھارت میں جیسے جیسے الیکشن کا وقت قریب آ رہا ہے ویسے ویسے وزیراعظم مودی کے دعوے ہوا میں اُڑتے نظر آرہے ہیں۔ مودی شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور اس دباؤ میں دیوانے کی بڑ کی طرح منطق سے عاری گفتگو کر رہے ہیں۔

انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے حملے میں پاکستانی نقصان کا ثبوت دینے کے بجائے ایک بار پھر بات گول کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فضائیہ کے حملے کو 1 ماہ ہوگیا ہے اور پاکستان اب تک لاشیں گن رہا ہے لیکن ہماری اپوزیشن جماعتیں پاکستان کے علاقے بالا کوٹ میں فضائی حملے کا ثبوت مانگ رہی ہے۔

بھارت نے فضائی حملے میں ایک مدرسے کے تباہ ہونے اور بڑے پیمانے پر انسانی جانوں کے نقصان کا دعویٰ کیا تھا جس کا عالمی سطح پر بھی کوئی ثبوت پیش نہیں کیا جا سکا تھا اور بھارت کو سبکی کا سامنا رہا تھا، دوسری جانب بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس نے بھی بے سروپا دعوے کے ثبوت مانگے تھے۔

واضح رہے کہ بھارت میں اگلے ماہ الیکشن ہو رہے ہیں اور اس الیکشن میں فتح کے لیے بی جے پی حکومت نے پلوامہ حملے اور اس حملے کا بہانہ بنا کر پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی جیسے اقدامات کے ذریعے بچھائی گئی بساط کو پاکستان نے منہ توڑ جواب سے الٹ کر رکھ دیا تھا۔

 

The post پاکستان لاشیں گن رہا ہے اور ہماری اپوزیشن ثبوت مانگ رہی ہے، مودی کی ہرزہ سرائی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2FAXNpv