پاکستانی کرکٹ ٹیم کو اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنا ہوگا، بولنگ کوچ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پاکستانی کرکٹ ٹیم کو اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنا ہوگا، بولنگ کوچ

 لاہور: بولنگ کوچ اظہر محمود نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو غلطیوں سے سبق سیکھنا ہوگا۔

اظہر محمود نے کہا کہ گلین میکسویل بیٹنگ کیلیے آئیں تو ابتدا میں خطرناک انداز میں کھیلتے ہوئے مواقع دیتے ہیں، ان کا کیچ ڈراپ کردیا جائے تو رنز روکنا مشکل ہو جاتا ہے، وہ ریورس اور پیڈل سوئپ سمیت غیر روایتی اسٹروکس کے ساتھ تیزی سے اسکور کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ گلین میکسویل اور ایرون فنچ جیسے بیٹسمینوں کے خلاف بولنگ کیلیے تجربہ چاہیے، جنید خان نے دونوں کے خلاف عمدہ بولنگ کی لیکن محمد حسنین مشکلات کا شکار نظر آئے۔

اظہر محمود نے ایرون فنچ کی عمدہ بیٹنگ کو سراہتے ہوئے کہا کہ میں سرے کائونٹی میں ان کے ساتھ کھیل چکا اور اچھی طرح جانتا ہوں کہ اگر فنچ کا بیٹ چل پڑے تو روکنا مشکل ہو جاتا ہے، وہ اس وقت کیریئر کی بہترین فارم میں ہیں اور اچھی طرح جانتے ہیں کہ کہاں رکنا اور کہاں جارحانہ انداز اپنانا ہے۔

The post پاکستانی کرکٹ ٹیم کو اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنا ہوگا، بولنگ کوچ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2UkZZLh