طالبان شدت پسندوں سے روابط ختم کردیں تو امن ممکن ہے، عبداللہ عبداللہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

طالبان شدت پسندوں سے روابط ختم کردیں تو امن ممکن ہے، عبداللہ عبداللہ

کابل: افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کا کہنا ہے کہ ملک میں امن ممکن ہے اگر طالبان دیگر شدت پسندوں تنظیموں سے روابط ختم کردیں۔

کابل میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر ہوسکتی ہے اگر طالبان دیگر شدت پسند تنظیموں سے روابط ختم کردیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قطر میں امریکا اور طالبان کے درمیان جاری مذاکرات کے نتیجے میں ہونے والے معاہدے کی خبریں اگر درست ہیں تو افغانستان کے آدھے مسائل حل ہوجائیں گے اور امید ہے کہ ایسا ہی ہو۔

The post طالبان شدت پسندوں سے روابط ختم کردیں تو امن ممکن ہے، عبداللہ عبداللہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2Jcrjan