وزیراعظم نے پنجاب حکومت کو زرعی اراضی پر ہاؤسنگ اسکیمیں بنا نے سے روک دیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

وزیراعظم نے پنجاب حکومت کو زرعی اراضی پر ہاؤسنگ اسکیمیں بنا نے سے روک دیا

 وزیراعظم نے لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں زرعی اراضی پر ہاؤسنگ اسکیمیں بنانے سے روک دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کے دورہ لاہور کے دوران  بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔ عمران خان نے صوبائی حکومت کو پنجاب بھر کے بڑے شہروں میں زرعی اراضی پر ہاوسنگ اسکیمیں نہ بنا نے کی ہدایت کردی جب کہ رقبے کے زیادہ استعمال کو روکنے کے لئے بھی نئی حکمت عملی کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ  فیصلے کا مقصد رقبے کا کم استعمال عمل میں لانا ہے اور زمین پر پھیلاؤ کی بجائے بلند و بالا عمارتیں تعمیر کی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی زیر صدارت امن و امان اور سیکورٹی صورتحال پرایک اہم اجلاس بھی ہوگا جس میں امن و امان کے بارے میں بریف کیا جائے گا۔ وزیراعظم کو آج سانحہ ساہیوال کی جے آئی ٹی رپورٹ اور تحقیقات میں پیش رفت پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

The post وزیراعظم نے پنجاب حکومت کو زرعی اراضی پر ہاؤسنگ اسکیمیں بنا نے سے روک دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ElxQd8