شین واٹسن نے محمد حسنین کو کینگروز کیلیے خطرہ قرار دے دیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

شین واٹسن نے محمد حسنین کو کینگروز کیلیے خطرہ قرار دے دیا

آسٹریلوی آل راؤنڈر کا کہنا ہے کہ یو اے ای میں کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز کے دوران نوجوان پیسر کا سامنا کرتے ہوئے آسٹریلوی بیٹسمینوں کو مشکل پیش آئے گی۔

ایک انٹرویو میں شین واٹسن نے کہا کہ کبھی کسی بولر کو 18 سال کی عمر میں اتنی برق رفتار گیندیں کرتے نہیں دیکھا، حسنین کا لینتھ پر کنٹرول اور سوئنگ بھی حیران کن ہے، پیس میں بڑی مہارت سے تبدیلی کرنے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں۔ عمراکمل جیسے میچ ونر کی پاکستانی اسکواڈ میں واپسی بھی خوش آئند ہے، میرے لئے بڑی حیران کن بات ہے کہ کسی کی فٹنس اس کی مہارت کی راہ میں رکاوٹ بن جائے، عمراکمل وکٹوں کے درمیان تیزی سے دوڑ سکتے ہیں، مشکل وقت میں رنز بنا سکتے ہیں۔

شین واٹسن نے کہا کہ کسی دور میں آسٹریلیا میں بھی فٹنس پر زیادہ ہی توجہ دی گئی تھی جب کہ کرکٹ میں صلاحیت کی خاص اہمیت ہے، اس کھیل میں ورلڈ کلاس مہارت رکھنے والے زیادہ لوگ نہیں ہیں، اگر ہیں تو ان کو فٹنس ٹیسٹ یا تیز دوڑ کے معاملات میں الجھانے کے بجائے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کا موقع ملنا چاہیے، عمراکمل کو بھی ایکشن میں نظر آنے کا موقع دینا بہتر ہو گا۔

The post شین واٹسن نے محمد حسنین کو کینگروز کیلیے خطرہ قرار دے دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2TBMqaF