شامی پر اہلیہ کو زدوکوب اور جنسی طور پر ہراساں کرنے کے چارجز عائد - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

شامی پر اہلیہ کو زدوکوب اور جنسی طور پر ہراساں کرنے کے چارجز عائد

 کولکتہ: بھارتی پیسر محمد شامی پر اہلیہ حسین جہاں کو جہیز کے معاملے پر زدوکوب کرنے اور جنسی طور پر ہراساں کرنے کے چارجز عائد کردیے گئے۔

ورلڈ کپ سے قبل بھارتی پیسر محمد شامی نئی پریشانی سے دوچار ہوگئے۔ کولکتہ پولیس نے ان پر اہلیہ حسین جہاں کو جہیز کے معاملے پر زدوکوب کرنے اور جنسی طور پر ہراساں کرنے کے چارجز عائد کردیے ہیں، اس حوالے سے باقاعدہ طور پر عدالت میں چارج شیٹ بھی پیش کردی گئی۔

یاد رہے کہ شامی کی اہلیہ نے ان کیخلاف سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے تھے،اس میں فکسنگ بھی شامل تھی تاہم بی سی سی آئی نے تحقیقات کے بعد فاسٹ بولر کو کلین چٹ دیدی۔

The post شامی پر اہلیہ کو زدوکوب اور جنسی طور پر ہراساں کرنے کے چارجز عائد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2Y0q6WL