برطانیہ کی شہریوں کے پاکستان اور بھارت جانے کی ممانعت - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

برطانیہ کی شہریوں کے پاکستان اور بھارت جانے کی ممانعت

اسلام آباد:  برطانیہ کی پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی کے باعث برطانوی شہریت کے حامل پاکستانیوں اور بھارتیوں کو اپنے آبائی ملکوں میں جانے سے منع کردیا ہے۔

برطانیہ نے برطانوی شہریت کے حامل پاکستانی اور بھارتی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کے ایئرپورٹس ہائی الرٹ پر ہیں، کسی بھی لمحے جنگ ہوسکتی ہے لہٰذا حالات سازگار ہونے تک وہاں نہ جائیں۔

برطانوی وزارت خارجہ اور ٹورازم ڈپارٹمنٹ کی طرف سے انگلینڈ کے تمام ٹریول ایجنٹس سے کہا گیاہے کہ پاکستان اور بھارت کے حالات کشیدہ ہیں، ان ملکوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی زندگی محفوظ بنانے کے لیے ٹکٹ جاری نہ کیے جائیں۔

 

The post برطانیہ کی شہریوں کے پاکستان اور بھارت جانے کی ممانعت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2Nzz2O5