ورلڈکپ کیلیے پاکستان بولنگ کمبی نیشن پر تذبذب کا شکار - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ورلڈکپ کیلیے پاکستان بولنگ کمبی نیشن پر تذبذب کا شکار

 لاہور: ورلڈکپ کیلیے پاکستان بولنگ کمبی نیشن کے حوالے سے تذبذب کا شکار ہے۔

ناقص کارکردگی کے باوجود بولنگ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ بولنگ پاکستانی ٹیم کی قوت ہے، ورلڈ کپ کو ذہن میں رکھتے ہوئے مختلف کمبی نیشن آزما رہے ہیں، کینگروز سے سیریز میں ہم مجموعی طور پر زیادہ وکٹیں نہیں لے سکے۔

انہوں نے کہا کہ حریف بولرز بھی زیادہ شکار نہیں کرپائے، ابوظبی میں آخری اوورز میں پاکستانی بیٹسمین ڈگمگائے، شارجہ میں پچز بھی بے جان تھیں، ان مسائل کے باوجود کئی مثبت چیزیں نظر آئی ہیں، عثمان شنواری نے بڑی اچھی بولنگ کی، جنید خان نے بھی متاثر کیا، محمد حسنین کی صورت میں نیا ٹیلنٹ میسر آیا ہے۔

بولنگ کوچ کا کہنا تھا کہ ہم سیریز ہار چکے لیکن اپنے بولرز کی قوت اور کمزوریوں کا اندازہ ہوگیا، خامیاں دور کرنے کیلیے تربیتی کیمپ میں کام کریں گے، انھوں نے کہا کہ بولنگ لائن اپ میں 1،2خلا پُر کرنے کیلیے ممکنہ کھلاڑیوں کی آزمائش کرلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بالکل درست اندازہ کرنا چاہتے ہیں کہ کون سے بولرز اسکواڈ میں شامل ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں،انگلینڈ میں ورلڈکپ کے دوران موسم میں پچز خشک ہوں گی، ایک اضافی اسپنر کی ضرورت کو پیش نظر رکھتے ہوئے یاسر شاہ کی آزمائش کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

اظہرمحمود نے کہا کہ بیٹنگ میں بھی مثبت پہلو سامنے آئے ہیں، حارث سہیل اور محمد رضوان نے سنچریاں بنائیں، ابوظبی میں کھیلے جانے والے تیسرے میچ میں کنڈیشنز آسان نہیں تھیں، اس لیے بیٹنگ لائن اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکی۔

انھوں نے کہاکہ ٹیم کے مستقل رکن واپس آئیں گے تو بیٹنگ اور بولنگ دونوں مضبوط ہوں گی،آسٹریلیا کیخلاف سیریز نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتیں پرکھنے کا ایک اچھا موقع تھا، اسی لیے ہم مختلف کمبی نیشنز آزما رہے ہیں، اگر تمام اہم کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلتے اور کوئی زخمی ہوجاتا تو متبادل تلاش کرنے میں مشکل ہوتی۔

The post ورلڈکپ کیلیے پاکستان بولنگ کمبی نیشن پر تذبذب کا شکار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2Ual0Zd