سری نگر: بھارت کی جانب سے حریت رہنما یاسین ملک کی جماعت جموں اینڈ کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی کے خلاف مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔
دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے دعویدار بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں دو روز قبل حریت رہنما یاسین ملک کی جماعت جموں اینڈ کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگائی تھی۔ جس پر حریت قیادت کی اپیل پر مقبوضہ وادی میں آج مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔ وادی میں کاروباری اور تجارتی مراکز بند ہیں اور سڑکوں پر ٹریفک نا ہونے کے برابر ہے۔
حریت رہنماؤں نے جموں اینڈ کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی کی جماعتوں پر پابندی کشمیریوں کی جدوجہد کے خلاف بھارت کاانتقامی حربہ ہے۔
واضح رہے کہ جموں اینڈ کشمیر لبریشن فرنٹ سے قبل بھارت مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی پر بھی پابندی لگاچکا ہے۔
The post جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی کے خلاف مقبوضہ وادی میں ہڑتال appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2CzVr9T