اسلام آباد: پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ایف اے ٹی ایف کے ایشیا پیسفک گروپ (اے پی جی) کو ماڈل چیرٹی لا پر بریفنگ دی گئی۔
پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ایف اے ٹی ایف کے ایشیا پیسفک گروپ (اے پی جی) کے پاکستانی حکام کیساتھ جائزہ رپورٹ بارے دوسرے روز بھی مذاکرات جاری رہے اور مذاکرات میں اے پی جی کوبتایا گیا کہ ماڈل چیرٹی لا متعارف کروایا جارہا ہے جس میں اس طریقے کارکاجائزہ لیا جا رہا ہے کہ اورکون سے تنظیمیں مشکوم سرگرمیوں اور منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔ اے پی جی کے ساتھ باہمی مشکوک سرگرمیوں کی تشخیص پر دوسرے دن ہونیوالے اجلاس کے پہلے سیشن میں وزارت داخلہ اور دیگر لا انفورسمنٹ ایجنسیوں کی بریفنگ دیتے ہوئے اے پی جی کے وفد کو کالعدم تنظیموں کے خلاف کی گئی کاروائیوں پر بریفنگ دی۔
اے پی جی کو تنظیموں پر پابندی لگانے کے طریق کار بارے بریفنگ دیتے ہوئے اے پی جی کو بتایا گیا کہ اسی طریق کار کے تحت جائزہ لیا جا رہا ہے کہ اور کون سے تنظیمیں مشکوم سرگرمیوں اور منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔
The post ایف اے ٹی ایف ایشیا پیسفک وفد کو ماڈل چیرٹی لا پر بریفنگ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2CEKK5M