جے وردھنے اور سنگاکارا کا نیوزی لینڈ واقعے پر اظہار افسوس - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

جے وردھنے اور سنگاکارا کا نیوزی لینڈ واقعے پر اظہار افسوس

کولمبو: سری لنکا کے سابق کپتانوں نے نیوزی لینڈ میں ہونے والے دہشت گرد واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سری لنکا کے مایہ ناز وکٹ کیپر بیٹسمین سنگاکارا کا کہنا تھا کہ کرائسٹ چرچ میں فائرنگ کے واقعہ پر بہت حیرانی اور افسوس ہوا، حملے کی ہولناکی اور متاثرین کے دکھ کو سمجھتے ہیں اور میری دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔

سری لنکا کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز جے وردھنے نے بھی دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

The post جے وردھنے اور سنگاکارا کا نیوزی لینڈ واقعے پر اظہار افسوس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2TC7P3N