مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی بنکر کے قریب دھماکا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی بنکر کے قریب دھماکا

سری نگر: بھارتی فوجی بنکر کے قریب ہونے والے دھماکے میں کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع سری نگر میں بھارتی فورسز کے بنکر کے قریب زوردار دھماکا ہوا، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ قریبی عمارتوں اور گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے، تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق دھماکا الوچی باغ کے علاقے میں ہوا اور دھماکے کی آواز پورے علاقے میں سنائی دی، دھماکے کی زد میں آکر ایک گھر مسمار جب کہ قریب کھڑی ایک گاڑی تباہ ہوئی۔ قابض بھارتی فورسز نے دھماکے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جب کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے۔

The post مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی بنکر کے قریب دھماکا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2UWRwuY