سابق بھارتی فوجی تیج بہادر کا نریندر مودی کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

سابق بھارتی فوجی تیج بہادر کا نریندر مودی کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان

دنئی دلی: بی ایس ایف جوانوں کی بدحالی کا پول کھولنے والے سابق بھارتی فوجی” تیج بہادر” نے نریندر مودی کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا، دوسری طرف مودی کی معیشت سمیت کئی شعبوں میں ناقص کارکردگی کا حال ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہوگیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کی خستہ حالی کا بھانڈا پھوڑنے والے سابق فوجی “تیج بہادر” نے اپنے ہی وزیر اعظم کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔ “تیج بہادر” اتر پردیش میں نریندر مودی کے حلقے ورانسی سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔

تیج بہادر کا کہنا ہے کہ مختلف سیاسی پارٹیوں نے ٹکٹ کی پیشکش کی لیکن آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑوں گا اور مودی دورِ حکومت میں ہوئی پیرا ملٹری فورسز کی ناکامیوں کی نشاندہی کروں گا۔

یاد رہے کہ پی ایس ایف اہلکار تیج بہادر یادیو کو 2017ء میں فوج کے ناقص کھانے کی ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر نوکری سے فارغ کردیا گیا تھا۔

دوسری جانب اپوزیشن جماعت کانگریس کے علاوہ بھارت میں لوگوں کی بڑی تعداد نے مودی کی ناقص پالیسیوں اوران کے بھیانک اثرات کا کٹھا چھٹا کھول دیا۔

بھارت میں ٹوئٹرپر ’’میں بھی بیروزگارہوں‘‘ کے نام سے ٹرینڈ میں مودی دور حکومت میں بدحال معیشت، خطرناک حد تک بڑھتی بے روزگاری اور زراعت میں بری کارکردگی کے حوالے سے عوام سوالات اٹھارہے ہیں۔

بھارت میں 2017 اور2018 میں بیروزگاری کی شرح گزشتہ 45 سال میں بلند ترین سطح کو پہنچ گئی جبکہ اقلیتوں اور خاص طور پر مسلمانوں کا قتل عام بھی مودی حکومت میں شہ سرخیوں میں رہا۔

The post سابق بھارتی فوجی تیج بہادر کا نریندر مودی کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2JRptMs