پاکستان فٹبال فیڈریشن کو حکام کی مخالفت کا سامنا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پاکستان فٹبال فیڈریشن کو حکام کی مخالفت کا سامنا

لاہور:  وزارت بین الصوبائی رابطہ اور پاکستان اسپورٹس بورڈ حکام نے پی ایف ایف کا فیصلہ ہوا میں اڑادیا۔

سید اشفاق حسین کی سربراہی میں کام کرنے والی پی ایف ایف کو دہری مشکلات کا سامنا ہے، فیفا اور اے ایف سی نے عدالتی حکم پر ہونے والے انتخاب میں سامنے آنے والی نئی باڈی کو تسلیم کرنے سے انکارکردیا تھا، اب فیکٹ فائنڈنگ مشن کے دورئہ پاکستان میں فریقین اورحکومت کا موقف جاننے کے بعد عالمی باڈی کوپی ایف ایف کے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے۔

دوسری جانب ملک میں بھی نومنتخب باڈی کے فیصلوں کواسپورٹس اداروں کے اعلٰی حکام اہمیت دیتے نظر نہیں آتے، پی ایف ایف کی جانب سے پاکستان فٹبال سپرلیگ سے اظہار لاتعلقی کہا گیا تھا کہ شاہدخان شنواری نے ایونٹ کیلیے منظوری حاصل نہیں کی۔

فیڈریشن سے الحاق رکھنے والی ٹیموں، ایسوسی ایشنز اور رجسٹرڈکھلاڑیوں کو لیگ میں شرکت پر قانونی کارروائی کا سامنا کرنے کیلیے تیار رہنے کا انتباہ کیاگیا تھا لیکن سیکریٹری آئی پی سی اورپی ایس بی حکام متوازی فٹبال باڈی کے ٹورنامنٹ کی تقریبات میں شریک ہوئے اور پاکستان اسپورٹس کمپلیکس میں فٹبال میچ کیلیے سہولیات بھی فراہم کی گئیں۔

 

The post پاکستان فٹبال فیڈریشن کو حکام کی مخالفت کا سامنا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2YCGFIP