کراچی: قومی اسنوکر محمد بلال نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد 44 ویں قومی اسنوکرچیمپئن شپ جیت لی۔
پاکستان اسنوکر اینڈ بلیئرڈ ایسوسی ایشن کے تحت کراچی جیمخانہ پرمنعقدہ 2 لاکھ 72 ہزار روپے کی انعامی رقم کی 44 ویں قومی اسنوکرچیمپئن شپ پنجاب کے شہرمنڈی بہاء الدین سے تعلق رکھنے والے بلال نے اپنے نام کرلی، انھوں نے 4گھنٹے کی جدوجہد کے بعد دلچسپ فائنل میں سرگودھاکے اسجد اقبال کو 8-4 سے مات دیکر سبقت ثابت کی، اس فتح کے ساتھ ہی محمد بلال رواں سال جون میں قطر کے شہر دوحا میں شیڈول 35 ویں ایشین اسنوکر ایونٹ میں بھی شرکت کے اہل بن گئے۔
قومی رینکنگ کے ٹاپ 56 کھلاڑیوں کے درمیان منعقدہ چیمپئن شپ کے سیمی فائنلسٹ کو20،20 ہزارجبکہ کوارٹر فائنلسٹ کو 10،10 ہزار کیش ایوارڈ دیاگیا، 139 اسکورکے ساتھ بڑا سنچری بریک کھیلنے والے فائنلسٹ اسجد اقبال نے ایونٹ میں مجموعی طور پر4 مرتبہ سنچری بریک کھیلا۔
تقریب تقسیم انعامات میں قومی ایسوسی ایشن کے صدرمنورشیخ، چیئرمین عالمگیرشیخ، سیکریٹری ذوالفقارعلی رمزی اور نویدکپاڈیہ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
The post قومی اسنوکر چیمپئن شپ محمد بلال نے جیت لی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2FL6NcT