پاک فوج اور بلوچستان حکومت کے مشترکہ منصوبوں کا وزیراعظم نے سنگ بنیاد رکھ دیا - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پاک فوج اور بلوچستان حکومت کے مشترکہ منصوبوں کا وزیراعظم نے سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ میں پاک فوج اور بلوچستان حکومت جوائنٹ وینچر کے تحت میگا منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیراعظم عمران خان گورنر، وزیراعلیٰ بلوچستان اور وفاقی وزراء کے ہمراہ کوئٹہ کینٹ پہنچے جہاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم کا آرمی ایوی ایشن بیس پر استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ میں پاک فوج اور بلوچستان حکومت جوائنٹ وینچر کے تحت میگا منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا، سنگ بنیاد کی تقریب میں وزیراعظم کے ہمراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیراعلیٰ بلوچستان و گورنر سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میگا منصوبوں میں جدید کارڈیک سنٹر اور کوئٹہ ژوب روڈ شامل ہیں، بلوچستان حکومت کے ساتھ مل کر پاک فوج نے کوئٹہ میں بلوچستان ہیلتھ کمپلیکس تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، بلوچستان ہیلتھ کمپلیکس خوشحال بلوچستان پروگرام کا حصہ ہے جب کہ اس منصوبے کو متحدہ عرب امارات نے اسپانسر کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان ہیلتھ کمپلیکس سے مقامی آبادی کو صحت کی بہترین سہولتیں فراہم ہوں گی جب کہ کارڈیک اسپتال میں جدید آپریشن تھیٹرز، ایکو اور نیوکلیئر کارڈیو سہولیات بھی دستیاب ہوں گی، کارڈیک اسپتال میں ماحول دوست بائیو میڈیکل ورکشاپ اور ویسٹ مینجمنٹ پلانٹ بھی تعمیر ہوگا۔

The post پاک فوج اور بلوچستان حکومت کے مشترکہ منصوبوں کا وزیراعظم نے سنگ بنیاد رکھ دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2JKn8Tg