گھریلو تشدد؛ خواتین کی شکایات کے ازالے اور ٹاسک فورس بنانے کا حکم - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

گھریلو تشدد؛ خواتین کی شکایات کے ازالے اور ٹاسک فورس بنانے کا حکم

 کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے گھریلو تشدد کی شکار خواتین کی درخواستوں پر ضلعی سطح پر خصوصی ٹاسک فورس بنانے اور متعلقہ مجسٹریٹس کو خواتین کی شکایات کا فوری ازالہ کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس صلاح الدین پہنور پر مشتمل سنگل بینچ کے روبرو گھریلو تشدد کی شکار خواتین کی مختلف درخواستوں کی سماعت ہوئی، عدالت عالیہ نے خواتین پر گھریلو تشدد سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

عدالت نے ضلعی سطح پر گھریلو تشدد کی شکار خواتین کے لیے خصوصی ٹاسک فورس بنانے کا حکم دیتے ہوئے گھریلو تشدد کی شکار خواتین کو متعلقہ مجسٹریٹس سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

جسٹس صلاح الدین پنہور نے علاقہ مجسٹریٹس کو خواتین کی شکاتیوں کا فوری ازالہ کرنے کی ہدایت کی ہے عدالت نے جاری فیصلے میں کہا ہے کہ سندھ حکومت خواتین پر تشدد روکنے سے متعلق قانون پر عمل در آمد کرنے میں ناکام رہی، سندھ حکومت خواتین پر تشدید کو روکنے کے قانون پر سختی سے عمل درآمد کرائے۔

جسٹس صلاح الدین پنہور نے متعلقہ ڈی آئی جیز کو آگہی مہم چلانے کی ہدایت کردی، عدالت نے یتیم خانوں اور شیلٹرز ہومز کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔

The post گھریلو تشدد؛ خواتین کی شکایات کے ازالے اور ٹاسک فورس بنانے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2VVNIde