ایل او سی پرایک بار پھربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

ایل او سی پرایک بار پھربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ

کوٹلی: بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے آزاد کشمیر کے علاقوں تتہ پانی اور بٹل سیکٹر پر بلا اشتعال گولہ باری کی گئی۔ بھارتی فوج  نے رکڑ، جھاوڑہ، بٹل، ناطر، منڈہول سلوئی، مواڑہ، چھتروٹہ کی عام شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

گولہ باری میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم گولہ باری اور فائرنگ کے باعث  شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب  پاک فوج نے منہ توڑ جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی توپوں کو خاموش کرادیا۔

The post ایل او سی پرایک بار پھربھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Uc4QOU