لاہور: پی ایس ایل 4میں شریک ٹیموں کی کراچی میں مصروفیات کا شیڈول جاری کردیا گیا جب کہ 17مارچ کو اختتامی تقریب شام 6بجے سجائی جائیگی۔
پی ایس ایل 4کا فائنل 17 مارچ کو ہوگا، اس سے قبل اختتامی تقریب 6 بجے سجائی جائے گی، ابھی اس کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں، رات 8بجے فیصلہ کن معرکہ شائقین کی توجہ کا مرکز بنے گا۔
کراچی آنے والی ٹیموں کے میچز، پریکٹس سیشنز اور پریس کانفرنسزکا شیڈول بھی جاری کردیا گیا،کھلاڑی ہائی پرفارمنس سنٹر میں اپنی صلاحیتیں نکھارنے کیلیے سرگرم ہونگے، جمعے کو دوپہر 2:45 پر اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے کھلاڑی ٹریننگ کریں گے،اسلام آباد یونائیٹڈ کے کسی کھلاڑی یا کوچ کی پریس کانفرنس بھی ہوگی، 3 بجے لاہور قلندرز کا کوئی کھلاڑی یا آفیشل میڈیا سے بات کریگا،لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پریکٹس سیشن شام ساڑھے 6بجے شروع ہونگے۔
ہفتے کو دوپہر12بجے کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں پریکٹس کریں گی، شام 4 بجے کے بعد دونوں ٹیموں کے کپتانوں کی میڈیا سے بات چیت بھی متوقع ہے،لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا میچ شام 7بجے شروع ہونا ہے، بعدازاں پریس کانفرنس بھی ہوگی۔
اتوار کی دوپہر 12 بجے پشاور زلمی کا ٹریننگ سیشن شیڈول کیا گیا ہے،اس کے بعد ٹیم کے کسی کرکٹر کی میڈیا سے گفتگو ہوگی، شام 7بجے کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آمنے سامنے ہونگے، میچ کے بعد دونوں ٹیموں کی پریس کانفرنس ہونی ہے۔
پیر کو لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کا میچ سہ پہر 2 بجے شروع ہوگا، کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے مقابلے کا آغاز رات 7 بجے ہوگا، چاروں ٹیمیں میچز ختم ہونے کے بعد پریس کانفرنس بھی کریں گی۔
The post پی ایس ایل کے فائنل سے قبل اختتامی تقریب بھی سجائی جائے گی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2HkzX42