راولپنڈی: پاکستان میں تعنیات چینی سفیر یاؤ جنگ نے کہا ہے کہ سی پیک میں صنعتی تعاون کے فروغ کا وقت ہے جب کہ دونوں ملکوں کے نجی شعبوں کے درمیان تعاون سے پیداواری لاگت میں کمی آئے گی۔
راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام اسلام آباد میں پاک چین بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ پانچ سال میں سی پیک اب ایک حقیقت بن چکا ہے۔ دونوں ملکوں کے نجی شعبے میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔ چینی حکومت دونوں ملکوں کے درمیان سرمایہ کاروں کے تعاون کو فروغ دینا چاہتی ہے۔ اب وقت ہے کہ ہم مارکیٹ کے اصولوں پر تعاون کو فروغ دیں۔ ہماری خواہش ہے کہ کاروباری افراد کے درمیان تعاون اور روابط مثبت ثابت ہوں۔
انھوں نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ انھوں نے کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور نمائشوں کے انعقاد پر راولپنڈی چیمبر کی کاوشوں کو سراہا۔
کانفرنس سے ساوتھ ساوتھ کارپوریشن کی کونسل کے چیئرمین لیو شنوا نے بھی خطاب کیا۔ انھوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کی کاروباری برادری کے درمیان جتنے زیادہ رابطے ہوں گے۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے نجی شعبے سے تعلق رکھنے والے نمائندوں کی آپس میں بی ٹوبی میٹنگز بھی ہوئیں۔
The post ُپانچ سال میں سی پیک ایک حقیقت بن چکا، چینی سفیر appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2Wos2Xx