پاکستان ریفائنری کا ایک ارب ڈالر مالیت کی سرمایہ کاری کا منصوبہ تیار - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پاکستان ریفائنری کا ایک ارب ڈالر مالیت کی سرمایہ کاری کا منصوبہ تیار

 کراچی: پاکستان ریفائنری لمیٹڈ نے اپ گریڈیشن پروگرام کے تحت ایک ارب ڈالر مالیت کی سرمایہ کاری کا پلان ترتیب دے دیا جس کی پی آر ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔

پی آر ایل انتظامیہ کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو بھیجے گئے مکتوب میں بتایا گیا ہے کہ ریفائنری حکومتی احکامات کے تحت اپنے اپ گریڈیشن کے منصوبے کے ذریعے یوروٹو اسٹینڈرڈ ڈیزل بھی تیار کرے گی۔

پی آر ایل انتظامیہ نے اپ گریڈیشن منصوبے کے تحت ٹیکنالوجی کے استعمال اور کم سے کم لاگت میں پروڈکٹس کی تیاری کے حوالے سے ایک بہن الاقوامی کنسلٹنٹ کمپنی سے فیزیبلٹی رپورٹ بھی تیار کروالی ہے جبکہ دنیا بھر کے انجینئرنگ کنسلٹنٹ فرمز سے اپ گریڈیشن منصوبے کے لیے پیشکشیں بھی طلب کرلی ہیں۔ پی ایس ایکس کو بھیجے گئے مکتوب میں بتایا گیا ہے کہ پی آر ایل کو ڈیپ کنورژن ریفائنری میں تبدیل کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ مقامی ریفائنریز خام تیل سے پیٹرولیم مصنوعات کی تیاری کے پروسیس کے دوران حرارتی عمل سے 30 فیصد فرنس آئل کی پروڈکشن کرتی ہیں لیکن پی آر ایل کی ڈیپ کنورژن ریفائنری میں تبدیلی کے بعد اپنی فرنس آئل کی پیداوار2 تا 3 فیصد تک محدود کردے گی۔

The post پاکستان ریفائنری کا ایک ارب ڈالر مالیت کی سرمایہ کاری کا منصوبہ تیار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2Ha0UXU