کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

جدید طب کا کمال، ماں کے پیٹ میں دل کے مرض میں مبتلا بچی کا علاج

 لندن: ماہرین نے ماں کے پیٹ میں موجود بچے کے دل کی تصاویر لینے کے لیے ناصرف جدید ٹیکنالوجی تخلیق کی بلکہ بچے کا علاج کر کے طب کی دنیا میں حیران کن عمل سرانجام دے دیا۔

لندن کے کنگ کالج میں حاملہ خاتون کے ایم آر آئی میں دل کی حرکت غیر ترتیب محسوس ہوئی جس پر بچے کی دل کی تصاویر لینے کا سوچا گیا تاہم یہ عمل نہایت دشوار گزار تھا کیوں کہ ماں کے پیٹ میں ننھے سے بچے کے نہایت چھوٹے سے دل کی تصایور لینا ناممکن تھا جب کہ بچہ اپنی پوزیشن بھی بار بار تبدیل کررہا ہو۔

ماہرین نے بچے کے دل کی تصاویر کے لیے ایم آر آئی مشین اور ایک نہایت طاقت ور 3- ڈی کمپیوٹر کی مدد حاصل کی گئی، پہلے 2-ڈی تصاویر مختلف زاویوں سے لی گئیں لیکن وہ بہت نمایاں نہیں تھیں جس کے بعد دل کی دھڑکن کی مدد سے تھری ڈی تصاویر بنائی گئیں جس سے ڈاکٹرز مرض کی تہہ تک پہنچ گئے۔

تصاویر سے صاف ظاہر ہورہا تھا کہ ماں کی پیٹ میں موجود 20 ہفتے کی بچی کے دل کو خون مہیا کرنے والی شریان میں خرابی تھی جب کہ اس کے دل میں دو سوراخ بھی تھے۔ ڈاکٹرز نے پیدائش سے قبل دوائیوں کے ذریعے بچے کے دل کے پٹھوں کو مضبوط اور شریان کی خرابی کو دور کیا۔

پیدائش کے بعد ڈاکٹرز نے بچی کے دل کا آپریشن کرکے دل کے سوراخ کی پیچیدگی بھی دور کردی اور اب بچی 11 ماہ کی صحت مند بچی ہے جس کے دل کو کسی قسم کا خطرہ نہیں۔ قبل ازیں دل کی بیماری بچوں کے جوان ہونے پر ظاہر ہوتی  تھیں اور جب تک مرض پیچدہ شکل اختیار کرلیتا تھا۔

The post جدید طب کا کمال، ماں کے پیٹ میں دل کے مرض میں مبتلا بچی کا علاج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » صحت https://ift.tt/2HGzoCv