اے بی ڈی ویلیئرز کی وطن واپسی، مزید 2 میچزکھیلنے کیلیے لاہور آئیں گے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

اے بی ڈی ویلیئرز کی وطن واپسی، مزید 2 میچزکھیلنے کیلیے لاہور آئیں گے

لاہور: اے بی ڈی ویلیئرز7میچز کھیلنے کا معاہدہ پوراکرنے کے بعد وطن واپس چلے گئے۔

لاہور قلندرز کے اے بی ڈی ویلیئرز7میچز کھیلنے کا معاہدہ پوراکرنے کے بعد وطن واپس چلے گئے جب کہ مزید2میچز کھیلنے کیلیے ان کی لاہور آمد 6مارچ کو متوقع ہے۔ ٹیم انتظامیہ کے مطابق جنوبی افریقی اسٹار9 اور 10مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں میچز کیلیے دستیاب ہوں گے۔

یاد رہے کہ ایک ماہ پہلے ڈی ویلیئرز نے یواے ای میں 7میچز کھیلنے کا معاہدہ کیا تھا جو پورا ہو گیا، بعد ازاں پی سی بی اور فرنچائزکے اصرار پر انھوں نے لاہور میں 2 میچز کھیلنے پر آمادگی ظاہر کردی تھی۔

 

The post اے بی ڈی ویلیئرز کی وطن واپسی، مزید 2 میچزکھیلنے کیلیے لاہور آئیں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل https://ift.tt/2GTnDbn