بھارت کا پاکستان سے 20 مطلوب افراد کی حوالگی کا مطالبہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

بھارت کا پاکستان سے 20 مطلوب افراد کی حوالگی کا مطالبہ

 لاہور: پاکستان کی طرف سے بھارتی پائلٹ کی رہائی اور امن کی پالیسی کو بھارتی حکومت نے پاکستان کی کمزوری سمجھتے ہوئے تعلقات کی بحالی کے لیے ڈو مور کا مطالبہ کردیا۔

باوثوق ذرائع کے مطابق بھارت نے پاکستان سے 20 مفرور افراد کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے جن میں زیادہ تعداد خالصتان تحریک سے جڑے سکھ رہنماؤں کی ہے۔ بھارت کی طرف سے پاکستان کو 20 مفرور افراد کی ایک فہرست دی گئی ہے جس میں خالصتان تحریک سے جڑے اہم رہنما شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گرفتار پائلٹ ابھی نندن کو بھارت کے حوالے کردیا گیا

بھارت کی طرف سے فراہم کی گئی لسٹ میں ببر خالصہ کے رہنما ودھاوا سنگھ، خالصتان زندہ باد تحریک کے رہنما سردار رنجیت سنگھ، خالصتان کمانڈو فورس کے رہنما سردارپرم جیت سنگھ پنجوار اور انٹرنیشنل سکھ یوتھ فیڈریشن کے رہنما لکھبیر سنگھ اور ہیپی سنگھ  کے نام شامل ہیں۔

بھارت یہ الزام لگاتا رہا ہے کہ پاکستان خالصتان تحریک کے سرپرستی کررہا ہے جبکہ پاکستان نے ہمیشہ ان الزامات کی تردید کی ہے۔ ذرائع کے مطابق جن افراد کی فہرست پاکستان کودی گئی ہے ان میں سے کوئی بھی سکھ رہنما پاکستان میں موجود نہیں ہے۔

The post بھارت کا پاکستان سے 20 مطلوب افراد کی حوالگی کا مطالبہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2XyzuRb