بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ سے 2 شہری شہید، 2 زخمی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ سے 2 شہری شہید، 2 زخمی

راولپنڈی: بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ سے 2 شہری شہید اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی، بھارتی فوج نے گرم چشمہ، تتہ پانی، جنڈروٹ سیکٹرز میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے 2 شہری شہید اور خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں کوٹلی اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ پاک فوج نے منہ توڑ جوابی کارروائی میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

The post بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ سے 2 شہری شہید، 2 زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2tL07EV