کراچی: انٹرنیشنل ہاسپٹلٹی انویسٹمنٹ گروپ (IHIG ) پاکستانی سیاحتی انڈسٹری میں 118 ملین امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گا۔
ادارے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، نورالآصف اور چیئرمین ایلن رچرڈز نے پاکستان میں بورڈ آف ٹورزم کے چیئرمین، زلفی بخاری ، وزیر اعظم کے خصوصی مشیر برائے سیاسی امور، نعیم الحق اور چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ، ہارون شریف سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات وزیر اعظم سیکریٹریٹ، اسلام آباد میں ہوئی جس کے دوران پاکستان میں سرمایہ کاری کے امکانات پر بات چیت ہوئی۔
زلفی بخاری نے گروپ کے چیئرمین کو پاکستانی حکومت کی جانب سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو فراہم کی جانے والی ہر ممکن اعانت کی یقین دہانی کرائی۔گروپ کے چیئرمین ایلن رچرڈز نے سیاحت و مہمان نوازی کے شعبے میں اپنی کمپنی کی جانب سے 118ملین امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری یقین دہانی کرائی جس سے ملک میں روزگار کے 4000مواقع پیدا ہوں گے۔
اس موقع پر ایلن رچرڈز نے کہا کہ دنیا بھر سے سیاحوں کی بہت بڑی تعداد پاکستان کا دورہ کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے، دنیا بھر میں پاکستان واحد ملک ہے جو سیاحت کے تمام شعبوں میں دلکشی رکھتا ہے۔
The post آئی ایچ آئی جی پاکستان میں 118 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کرے گا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » بزنس https://ift.tt/2Fpm81D