امریکا کا اسامہ بن لادن کے بیٹے کو پکڑنے کیلیے 10 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

امریکا کا اسامہ بن لادن کے بیٹے کو پکڑنے کیلیے 10 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان

امریکا نے اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ کی معلومات فراہم کرنے والے کو 10 لاکھ ڈالر انعام دینے کا اعلان کردیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکا نے القائدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے کو 10 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے جب کہ امریکا پہلے ہی حمزہ بن لادن کو سرکاری طور پر عالمی دہشت گرد قرار دے چکا ہے۔

امریکی دفتر خارجہ کے مطابق حمزہ بن لادن اسلامی عسکریت پسند گروہ کے اہم رہنما کے طور پر سامنے آئے ہیں اور انہوں نے اپنے والد اسامہ بن لادن کی موت کا بدلہ لینے کے لیے آڈیو اور ویڈیو پیغامات بھی جاری کیے ہیں جس میں انہوں نے اپنے پیروکاروں کو امریکہ اور اس کے حامی مغربی ممالک پر حملہ کرنے کی دعوت دی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ اسامہ بن لادن کے بیٹے کی نائن الیون حملہ آور کی بیٹی سے شادی

واضح رہے اسامہ بن لادن کو امریکی اہلکاروں نے خفیہ آپریشن میں 2 مئی 2011 کو قتل کردیا تھا۔

The post امریکا کا اسامہ بن لادن کے بیٹے کو پکڑنے کیلیے 10 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » انٹر نیشنل https://ift.tt/2NAnJoZ