پی ٹی آئی کا اسپیکر سندھ اسمبلی سے اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پی ٹی آئی کا اسپیکر سندھ اسمبلی سے اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ

کراچی: تحریک انصاف نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سے اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب کی جانب سے اسپیکر سندھ اسمبلی کی گرفتاری پر پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیرزمان نے رد عمل دیتے ہوئے کہ نیب کی جانب سے گرفتاری کے بعد اسپیکر سندھ اسمبلی کو مستعفی ہو جانا چاہیئے، آغا سراج درانی کا دوران تحقیقات عہدے پر رہنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں بنتا، تحریکِ انصاف کے وزراء بھی تحقیقات کے دوران مستعفی ہوئے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو گرفتار کرلیا

خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ تحریکِ انصاف کی حکومت میں تمام ادارے آزادی سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں، ہماری حکومت میں قانون سب کے لئے برابر ہے، عمران خان کا “دو نہیں ایک پاکستان” کا نعرہ حقیقی شکل اختیار کررہا ہے۔

The post پی ٹی آئی کا اسپیکر سندھ اسمبلی سے اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2GALAEm