پاک افواج ملک کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، صدر عارف علوی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پاک افواج ملک کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، صدر عارف علوی

 اسلام آباد: صدر مملک عارف علوی کا کہنا ہے کہ پاک افواج اس ملک کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ ہماری افواج نے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج نے جانیں قربان کیں، ہماری افواج دہشت گردی سے نمٹنے میں ویسع تجربہ رکھتی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ کیسے لڑنی ہے ہم دنیا کو سکھا سکتے ہیں۔

صدرعارف علوی کا کہنا تھا کہ دنیا میں کسی کو یہ سوچنا بھی نہیں چاہیے کہ کوئی ہمیں نقصان پہنچا سکتا ہے، پاک افواج اس ملک کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، ہم کسی بھی ملک کے بارے منفی عزائم نہیں رکھتے ، لیکن ہم اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں۔

The post پاک افواج ملک کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، صدر عارف علوی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2T1xi6j