پلوامہ حملہ؛ پاکستان نے بھارتی الزامات ایک بار پھر مسترد کردیے - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

پلوامہ حملہ؛ پاکستان نے بھارتی الزامات ایک بار پھر مسترد کردیے

 اسلام آباد: پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے حملے سے متعلق بھارتی الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے بغیر ثبوت کے پاکستان کو ملوث  کرنے کو افسوسناک قرار دیا ہے۔

سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے پلوامہ حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر پاکستان میں تعینات غیر ملکی سفیروں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان تمام ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات کے قیام کے خواہاں ہے ، پلوامہ کے واقعے پر تصدیق کے بغیر پاکستان پر الزام لگانا افسوس ناک ہے، پاکستان بھارتی الزامات کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔

تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ بریفنگ کا مقصد بھارت کے الزامات پر حقائق سے آگاہ کرنا ہے، بھارت الزامات لگا کر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پردہ ڈالنا چاہتا ہے جب کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں  کے مطابق ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: تحمل رکھیں ! پلوامہ حملے کا جواب دیا جائے گا، مودی کی ایک بار پھر ہرزہ سرائی

قبل ازیں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے میونخ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پلوامہ واقعہ افسوس ناک ہے، پاکستان اس کی مذمت کرتا ہے، پاکستان کو سفارتی طورپرتنہا کرنا کا بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا حقائق سے واقف ہے کہ پاکستان کو پلوامہ واقعے سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا، پاکستان جانی نقصان اور تشدد کے کبھی حق میں نہیں ہے، پاکستان اپنی سرزمین کو دہشت گردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دے گا اور یہ ہماری واضع پالیسی اورحکمت عملی ہے۔

The post پلوامہ حملہ؛ پاکستان نے بھارتی الزامات ایک بار پھر مسترد کردیے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2SU7Crh