دوران میچ فرنچائز مالکان کو ڈریسنگ روم اور ڈگ آؤٹس میں رہنے کی اجازت مل گئی - KHB Point

کے-ایچ-بی پوائنٹ (ملکی و غیر ملکی تمام خبریں فراہم کرنے والاایک مکمل نیوزپلیٹ فام نیٹ ورک)

تازہ ترین

دوران میچ فرنچائز مالکان کو ڈریسنگ روم اور ڈگ آؤٹس میں رہنے کی اجازت مل گئی

 دبئی: پی سی بی نے نئی روایت قائم کرتے ہوئے پی ایس ایل میں دوران میچ مالکان کو ڈریسنگ روم اور ڈگ آؤٹس میں رہنے کی اجازت دے دی۔

اس سے قبل ابتدائی تینوں ایڈیشنز میں ایسا نہیں ہوا تھا،ذرائع نے بتایا کہ ایسا سیاسی اثرورسوخ رکھنے والے ایک ٹیم اونر کے کہنے پر کیا گیا جو لائم لائٹ میں رہنے کے بے حد شوقین ہیں۔

گذشتہ دنوں ٹیم اونرز کی میٹنگ میں جب اس حوالے سے بات ہوئی تو بیشتر مالکان نے مخالفت کی مگر بورڈ نے فیصلے کا پھر بھی نفاذ کر دیا،اب ٹیم مالکان کی صوابدید ہے کہ وہ جب چاہیں میچ کے دوران کھلاڑیوں کے پاس جا سکتے ہیں۔

رواں سیزن میں پہلی بار پی سی بی کو آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ کی معاونت بھی حاصل ہے،ذرائع کے مطابق انھوں نے بھی اس اقدام پر ناپسندیدگی ظاہرکی،البتہ ڈومیسٹک ایونٹ ہونے کی وجہ سے وہ ازخود کوئی مداخلت نہیں کر سکتے البتہ کونسل کو اس حوالے سے رپورٹ ضرور دیں گے،خود بورڈ کے اپنے نامزد کردہ اینٹی کرپشن آفیشلز بھی اس فیصلے سے خوش نہیں ہیں،ان کا خیال ہے کہ اس سے فرائض کی انجام دہی میں مشکل پیش آئے گی،پلیئرز کو بھی اس سے مالکان کی کھیل میں مداخلت بڑھنے کا خدشہ ہے۔

The post دوران میچ فرنچائز مالکان کو ڈریسنگ روم اور ڈگ آؤٹس میں رہنے کی اجازت مل گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » کھیل http://bit.ly/2tlkx7i